اہم خبریںتازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سیاسی کمیٹی کا ہارس ٹریڈنگ کیخلاف بڑا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم کی زیر صدارت حکومتی سیاسی کمیٹی کا بڑا فیصلہ،حکومت ہارس ٹریڈنگ کے خلاف صدارتی ریفرنس لانے کا اعلان کردیا ،یہ صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ کے 2018 کے فیصلے کی روشنی میں لایا جائے گا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں دیگر آئینی اور قانونی آپشنز پربھی غور کیا گیا۔ مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان اور اٹارنی جنرل نے وزیراعظم عمران خان کو بریفنگ دی۔

اجلاس میں موجودہ سیاسی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ منحرف ارکان اسمبلی کے خلاف قانونی کاروائی کے حوالے سے مشاورت اور آئندہ کی حکمت عملی پر بھی غور کیا گیا، تحریک انصاف نے منحرف اراکین کے خلاف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہو گی

 

سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے بھرپور عزم کا اظہار کیا گیا۔اس حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ آرٹیکل63 اے کی تشریح کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس فائل کریں گے، عدالت عظمی میں آرٹیکل 186 کے تحت ریفرنس فائل کیا جائیگا۔تحریک انصاف کے اہم مشاورتی اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیراطلاعات فواد چودھری کے علاوہ اسدعمر سمیت دیگر وزرا نے شرکت کی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker