بین الاقوامی

امریکی اور چینی صدور کا یوکرین کی جنگ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق

واشنگٹن(آئی پی ایس)امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کے چینی ہم منصب شی جن پنگ نے یوکرین کی جنگ پر مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔ دوسری طرف امریکا روس کی حمایت کے لیے چین کو کسی بھی گہری مصروفیت سے روکنے کی کوشش کررہا ہے۔وال اسٹریٹ جرنل کی ایک رپورٹ کے مطابق جمعے کے روز دونوں رہ نماں کے درمیان فون پر بات چیت ہوئی۔

 

یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب بیجنگ ماسکو کے ساتھ اپنے اتحاد کو ترک کیے بغیر یوکرین کے بحران کو مزید بگڑنے سے روکنے میں مدد کے لیے خود کو بے چین ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔امریکی انتظامیہ کے عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ بائیڈن چینی صدر کو یہ پیغام دینے کی تیاری کر رہے ہیں کہ اگر بیجنگ کی حمایت الفاظ سے نکل کر عملی شکل اختیار کرتی ہے تو اس کے نتائج برآمد ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker