پاکستانسندھ

اپنے پیاروں کا پتہ کرلیں،بس حادثے میں متعدد افراد جاں بحق،درجنوں زخمی

نواب شاہ(آئی پی ایس)مہران نیشنل ہائی وے پر کھچا کھچ بھری بس خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی ،چھ افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت درجنوں زخمی ہو گئے ۔اطلاعات کے مطابق یہ خطرناک حادثہ ٹھری میرواہ میں مہران نیشنل ہائی وے کوٹ لالو کے مقام پر پیش آیا، جہاں باراتیوں کی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔حادثے کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 35 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ زخمی باراتیوں کو فیض گنج خیرپور اور نوابشاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ 17 افراد کی حالت تشویشناک ہونے سے ان کو گمس اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں دولہا غلام یاسین سبھایو اور دلہن حمیدا خاتوں بھی زخمی ہوگئی ہیں۔ریسکیو حکام نے مزید بتایا کہ باراتی ٹھل سے کراچی جارہے تھے تو اور ٹیکنگ کی وجہ سے حادثہ پیش ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker