کراچی(آئی پی ایس)کراچی کے علاقے گلشن اقبال پارک میں جھگیوں میں لگنے والی آگ کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،
جاں بحق ہونے والوں میں بارہ سالہ صائمہ، گیارہ سالہ فرحان، آٹھ سالہ طیبہ اور نو سالہ کامران شامل ہیں جبکہ خاندان کی سب سے چھوٹی بیٹی چار سالہ زیبا کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ریسکیو سروسز کی بجائے انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا۔