اہم خبریں

وزیر اعظم زیرصدارت اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع

اسلام آباد(آئی پی ایس)وزیر اعظم عمران خان کی زیرصدارت مشاورتی اجلاس میں آج اہم فیصلے متوقع ہیں ،اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سمیت ملکی و سیاسی صورتحال پر تفصیلی مشاورت کی جائے گی جبکہ وزیر داخلہ شیخ رشید کی بھی وزیر اعظم سے اہم ملاقات شیڈول ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سینئر وزرا کو وزیر اعظم ہائوس بلا لیا ہے جن میں اسدعمر، شیخ رشید، فواد چودھری سمیت دیگر وزرا شریک ہوں گے۔

تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم کی اپنے بااعتماد ساتھیوں سے ملاقاتیں جاری ہیں، گذشتہ روز عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی، ملاقات میں وزیراعظم نے قانونی ٹیم کو منحرف ارکان کے خلاف کارروائی کی ہدایت دی۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اپنے منحرف ارکان پارلیمنٹ کے خلاف قانونی و آئینی کارروائی کا فیصلہ کر چکی ہے جس کے لیے سپیکر کو باقاعدہ لکھا جائے گا۔وزیراعظم پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ منحرف ارکان ضمیر فروش ہیں، کسی بھی طور بلیک میل نہیں ہوں گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker