
اسلام آباد (آئی پی ایس )تحریک انصاف کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والے چند ارکان بھی سندھ ہائوس میں موجود گی کا انکشاف ہوا ہے ،ان اراکین میں نواب شیر وسیر ،باسط بخاری، غلام بی بی بھروانہ، راجا ریاض اور نور عالم خان شامل ہیں، دیگر اراکین بھی جلد منظر عام پر آ جائیں گے۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز مسلم لیگ ق کے رہنما اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے انکشاف کیا تھا کہ حکومت کے دس سے بارہ ارکان اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں ۔
ان کا کہنا تھا کہ 10 یا 12 بندے ایسے ہیں جو ہمیں بھی ملے تھے، اب ہم انہیں ڈھونڈ رہے ہیں، مل نہیں رہے، ہمیں پتہ چل گیا ہیکہ وہ کہاں پر ہیں، وہ بندے اپوزیشن کی سیف کسٹڈی میں ہیں، حکومت کو ان سے زیادہ پریشانی ہے۔