اہم خبریں

مونس الٰہی کو (ن)لیگ وزیراعلیٰ بناتی ہے تو بن جائیں،پی ٹی آئی

لاہور(آئی پی ایس)پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر دفاع پرویز خٹک نے کہا ہے کہ (ق)لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ نہیں دے سکتے ،پانچ سیٹوں والی جماعت کی جانب سے وزارت اعلیٰ مانگنا بلیک میلنگ ہے ، مونس الٰہی کو (ن)لیگ اگر وزیراعلیٰ بناتی ہے تو بے شک بن جائیں۔تفصیلات کے مطابق پرویز خٹک نے اتحادی جماعت ق لیگ کے رہنما مونس الہی کو تحریک انصاف کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پانچ سیٹوں پر وزیر اعلی بنانے کا مطالبہ بلیک میلنگ ہے،

 

ق لیگی رہنما طارق چیمہ کے بیانات کو بھی تحریک انصاف کی قیادت نے توہین آمیز قرار دے دیا۔ طارق بشیر چیمہ کی جگہ کوئی اور ہوتا تو کابینہ سے پہلے استعفیٰ دیتا، ہر مشکل میں بلیک میل کرنا مناسب رویہ نہیں ہے۔ دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے بعد اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے جاری ہیں، ایک دوسرے کے خلاف سڑکوں پر احتجاج اور لفظی گولہ باری کرنے والی پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم بھی ساتھ بیٹھ گئے۔شہریوں کا کہنا ہے کہ اعتماد ، اتحاد اور عدم اعتماد کی سیاست میں عوم کے بنیادی مسائل کے حل پر کوئی بات نہیں کی جا رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker