اہم خبریںپاکستانتجارت

پیٹرول کی نئی قیمتیں کیا ہوں گی،وزات خز انہ کا بڑا اعلان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ، پیٹرولیم مصنوعات کی پرانی قیمتیں برقرار رہیں گی۔وزارت خزانہ نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے، قیمتوں کااطلاق 16 مارچ سے 31 مارچ تک کیلئیہوگا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت 149 روپے 86 پیسے پر برقرار رکھی گئی ہے۔

نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت 144 روپے 15 پیسے، مٹی کے تیل کی قیمت 125 روپے 56 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 118 روپے 31 پیسے برقرار رکھی گئی ہے۔ نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیراعظم کے فیصلے کی روشنی میں بین الاقوامی مارکیٹ میں غیر معمولی اضافے کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نہ اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker