حکومت گلگت بلتستان اور امریکن بورڈ فار سرٹیفیکیشن آف ٹیچر ایکسیلینس کے درمیان ایک مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم راجہ اعظم خان نے کہا کہ گلگت بلتستان میں پبلک سیکٹر کے اساتذہ کے لئے بین الاقوامی سطح کا تدریسی تربیتی پروگرام متعارف کرانے کے لئے امریکن بورڈ اور حکومت گلگت بلتستان کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے، اس طرز کے تربیتی سیشنز اور سرگرمیوں کے انعقاد سے بین الاقوامی میعار کی تعلیمی سرگرمیوں کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ وزیر اعلی گلگت بلتستان خالد خورشید کی تعلیم دوست پالیسیوں کی بدولت آج ہم لوگ اس باہمی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر تعلیم نے مزید کہا اس ادارے کے تعاون سے گلگت بلتستان کے اساتذہ کو جدید فنون تعلیم سے روشناس کرانے میں مدد ملے گی اور معیار تعلیم بلند ہوگا۔ ٹیچر ایکسیلینس سرٹیفیکیشن کی مدد سے تدریسی اداروں میں اساتذہ کے فنی استعداد کار اور معیار میں بھی نمایاں بہتری ہوگی۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ گلگت بلتستان میں اساتذہ کے لئے پہلی بار سرکاری سطح پر مالی معاونت کے ساتھ اس طرز کے تربیتی پروگرامز میں شرکت کے مواقع میسر آئیں گے۔ اس پروگرام کے تحت محکمہ تعلیم گلگت بلتستان سے منتخب شدہ اساتذہ کو براہ راست اس ادارے کی ویب سائٹ سے منسلک کیا جارہا ہے جس کے بعد اساتذہ فری تربیت حاصل کریں گے۔ صوبائی وزیر تعلیم نے اس موقع پر کہا کہ آخری امتحان میں کامیاب ہونے کی صورت میں ان اساتذہ کو خصوصی اسناد سے نوازا جائے گا جس کے زریعے یہ اساتذہ دنیا بھر میں بطور سرٹیفائڈ ٹیچر اپنی خدمات پیش کرکے تعلیمی سرگرمیوں کی فروغ میں حصہ لے سکیں گے۔ اس سے بیرون ملک ملازمت کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے گلگت بلتستان کے اساتذہ نہ صرف جدید فنون تعلیم سے آشنا ہوں گے بلکہ دور حاضر کے تقاضوں کو بھی پورا کرنے کے لئے بھی مکمل طور پر تیار ہو سکیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تربیتی پروگرام کے زریعے فاصلاتی نظام تعلیم کے میدان میں بھی نمایاں بہتری لائی جا سکے گی۔ امریکن بورڈ فار سرٹیفیکیشن آف ٹیچر ایکسیلینس ایک غیر منافع بخش تنظیم ہے جسے ریاست ہائے متحدہ کے محکمہ تعلیم نے سرٹیفیکیشن کے طریقہ کا ر کو بہتر بنانے اور تدریسی پیشے کو جدت سے ہم آہنگ کرنے کے لئے قائم کیا ہے۔ امریکن بورڈ فار سرٹیفیکیشن آف ٹیچر ایکسیلینس کی جانب تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بورڈ کے پروگرام ڈائریکٹر لولوا محمد رفیق نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستا ن کے مختلف صوبوں میں بیشتر محکموں اور اداروں کے ساتھ پہلے ہی سے پروجیکٹس کا آغاز کیا جا چکا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت پورے پاکستان سے امریکن بورڈ پروگرام کے ساتھ پچاس ہزار سے زائد اساتذہ رجسٹرڈ ہیں اور یہ تعداد روز بروز بڑھتی جا رہی ہے۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان ثریا زمان،سیکریٹری تعلیم محکمہ گلگت بلتستان رانا محمد سلیم افضل،ایڈیشنل سیکریٹری تعلیم ضمیر عباس، امریکن بورڈ فار سرٹیفیکیشن آف ٹیچر ایکسیلینس کی مارکیٹنگ ڈائریکٹر انم حسن و دیگر شریک تھے۔
Related Articles
یونیورسٹی آف سرگودھاساتویں انٹرنیشنل کانفرنس آن اپلائیڈ زوالوجی کی میزبانی کرے گی
پیر, 7 اکتوبر, 2024
پاکپتن ،دو نئے واٹر سپلائی سولر سسٹم کا افتتاح ،عوامی ،سماجی حلقوں کا وزیر اعلی ،ڈپٹی کمشنر کا شکریہ
ہفتہ, 17 اگست, 2024
قائداعظم انٹرنیشنل اسپتال میں مبینہ طبی غفلت سے مریض کی موت، پاکستان انفارمیشن کمیشن کا 10دن کے اندر کے اندر انکوائری رپورٹ منظر عام پر لانے کا حکم
جمعرات, 6 جون, 2024
ربجا کے زیر اہتمام نیشنل پریس کلب میں عید ملن پارٹی نے بڑے اجتماع کی شکل اختیار کرلی
جمعہ, 26 اپریل, 2024