اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

سی ڈی اے کی مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی ترقیاتی ادارے کی انتظامیہ کی خصوصی ہدایت پر انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے عملے نے منگل کے روز مارگلہ پہاڑی کے دامن میں واقع چونترہ گائوں میں سرکاری اراضی پر ہونیوالی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف بھرپور آپریشن کیا۔

اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے افسران اور اسلام آباد پولیس کی بھاری نفری بھی سی ڈی اے عملے کی معاونت کے لئے موجود رہی۔

تفصیلات کے مطابق اس آپریشن کے دوران چونترہ گائوں میں سرکاری اراضی پر نئی تعمیر ہونیوالے 38 کمرے، 11 چار دیواریاں، 09 کچن، 16 باتھ رومز، 07 گیٹ، 18 برآمدے اور 02 پانی کے بور بھاری مشینری کی مدد سے مکمل طور پر گرا دئیے گئے۔

علاوہ ازیں مارگلہ ہلز نیشنل پارک ایریا میں واقع سید پور کے علاقے میں محکمہ انوائرمنٹ کے عملے کے ہمراہ 03 غیر قانونی زیر تعمیر گھروں کو بھی جاری مشینری کی مدد سے مسمار کردیا گیا۔ اس موقع پر سی ڈی اے انتظامیہ نے کہا کہ اسلام آباد کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے جنگلات کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور اسکے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker