
کراچی(آئی پی ایس) آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ 97 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے جبکہ پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز کا ہدف دیا ہے۔کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا دوسرا سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ جاری ہے جس کے چوتھے دن کا کھیل آج کھیلا جارہا ہے۔چوتھے دن کے کھیل میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگ صرف 97 رنز پر ڈکلیئر کردی ہے جبکہ اس وقت ان کے صرف 2 کھلاڑی آٹ تھے۔پاکستان کو جیت کے لیے 506 رنز درکار ہیں جبکہ 170 اوورز کا کھیل ابھی ہونا باقی ہے۔واضح رہے کہ پاکستان ٹیم اپنی پہلی اننگ میں صرف 148 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی اور 506 رنز کا ہدف پورا کرنا قومی ٹیم کے لیے ایک سخت امتحان ہے۔
پاکستان کی پہلی اننگ
پاکستان کی جانب سے اوپنر امام الحق اور عبداللہ شفیق نے اننگ کا آغاز کیا لیکن دونوں کھلاڑی ہی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور عبداللہ شفیق 13 رنز جبکہ امام الحق 20 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔اظہر علی 20 رنز بناکر کیچ دے بیٹھے تو اگلی ہی گیند پر فواد عالم بھی ایل بی ڈبلیو ہوگئے جس کے بعد وکٹ کیپر محمد رضوان 6 بناکر چلتے بنے۔قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم 36 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ نعمان علی 20 اور شاہین شاہ آفریدی 19 رنز بناکر آٹ ہوئے۔آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے تین کھلاڑیوں کو آٹ کیا اور مچل سوئپسن نے دو وکٹیں حاصل کی۔آسٹریلوی بولر پیٹ کمنز، نتھن لیون اور کیمرون گرین نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا جبکہ پاکستان کے دو کھلاڑی رن آٹ ہوئے۔
آسٹریلیا کی پہلی اننگ
آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگ 9 کھلاڑیوں کے نقصان پر 556 رنز پر ڈکلیئر کردی تھی جبکہ ان کی جانب سے عثمان خواجہ 160 رنز بناکر نمایاں رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس کیری نے 93 اور اسٹیو اسمتھ نے 72 رنز کی بڑی اننگ کھیلی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف اورساجد خان نے دو دو کھلاڑیوں کو آٹ کیا تھا۔علاوہ ازیں پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی، حسن علی، نعمان علی اور کپتان بابر اعظم نے ایک ایک کھلاڑی کو آٹ کیا تھا۔