بین الاقوامیتجارت

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں 5 فیصد سے زائد کمی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت کم ہوکر 100 ڈالر فی بیرل سے بھی نیچے آگئی ہے۔

اس کے علاوہ WTI خام تیل کی قیمت 5 فیصد سے زائد گراوٹ کے بعد 97.13 ڈالرپر آ گئی ہے جب کہ برینٹ خام تیل کی قیمت کم ہو کر 100.54 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد تک کمی ہوگئی ،دوسری جانب چین کی معیشت میں ممکنہ سست روی کے خدشات تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بتا ئے جا رہے ہیں ۔اس سے قبل روس یوکرین جنگ سے تیل کی قیمتوں میں 14 سال کے بعد بڑا اضافہ ہو گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker