
اسلام آباد (آئی پی ایس )سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 23 مارچ سے اسلام آباد کی جانب لانگ مارچ کے اعلان پر وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کا ردعمل سامنے آگیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ ’پہلے ہی کہا تھا کہ فضل الرحمان کا اصل ایجنڈا او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس کے خلاف ہے ۔
انہوں نے کہا کہ 15 سال بعد اسلامی وزرائے خارجہ کانفرنس کا اجلاس ان کو ہضم نہیں ہو رہا، اس لیے 23 مارچ کو اسلام آباد بلاک کرنا چاہتے ہیں جب پورا ملک یوم تشکر منا رہا ہو گا، ہم فسادیوں سے نمٹنا جانتے ہیں۔