وزیر اعظم عمران خان کی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا سے گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں رکن قومی اسمبلی غوث بخش مہر اور ڈاکٹر ذوالفقار مرزا شامل تھے۔ تمام راہنماؤں نے وزیراعظم عمران خان کی قیادت اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے جاری حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ملاقات میں وفاقی وزراء مخدوم شاہ محمود قریشی، اسد عمر اور معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل کی بھی شرکت کی۔





