اہم خبریں

عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں صورتحال اطمینان بخش ہے، وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد سے کوئی پریشانی نہیں اور صورتحال اطمینان بخش ہے،عوام ہمارے ساتھ کھڑے ہیں، کیسز منطقی انجام تک پہنچنے کے باعث اپوزیشن کو جلدی ہے،تمام فیصلے مشاورت سے کیے جائیں گے۔وزیراعظم کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں ملکی سیاسی صورتحال کا جائزہ لیا گیا اور وزیراعظم نے حکومتی حکمت عملی پر کورکمیٹی کواعتماد میں لیا۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے اتحادی جماعتوں سے رابطوں جبکہ مشیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے قانونی نکات پر بریفنگ دی۔ صوبائی صدور نے پارٹی کے تنظیمی معاملات سے آگاہ کیا۔ پی ٹی آئی نے جارحانہ پالیسی جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ وزیراعظم کی زیر صدارت کور کمیٹی کے اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ کرپٹ ٹولے کو عوام میں بے نقاب کیا جائے گا، حکمران جماعت نے ملک بھر میں سیاسی جلسے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا، ملک کے مزید شہروں میں جلسے کیے جائیں گے، ملک کی سیاسی صورتحال کے تناظر میں کور کمیٹی نے حتمی فیصلوں کا اختیار وزیراعظم کو دے دیا۔

اجلاس میں اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس ضمن میں وزرا کوٹاسک سونپ دیا گیا، تحریک انصاف کی حکومت کو اتحادیوں کے ساتھ کھڑا رہنے کی امید کا اظہار کیا گیا جبکہ شرکا کو بتایا گیا کہ ابھی حکومت کو قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلد ی نہیں، حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں، اتحادی ساتھ ہی ہیں۔کور کمیٹی اجلاس کو بتایا گیا کہ ہمارے نمبرز پورے ہیں، ہمارے ارکان کو خرید نے کے لئے کروڑوں کی پیشکش کی جا رہی ہے، ہمارے ارکان کو دنیا کے کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی پیشکش کی جا رہی ہے۔

ڈی چوک پر ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ عمران خان نے ملک بھر سے کارکن لانے کی ہدایت کر دی۔اجلاس کے شرکا کو بتایا گیا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی جلدی نہیں ،حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ، اتحادی ساتھ ہی ہیں ، ہمارے نمبرز پورے ہیں ، ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہے، ہمارے ارکان کو دنیاکے کسی بھی ملک میں پیسے پہنچانے کی پیشکش کی جارہی ہے۔اس موقع پر وزیراعظم نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک سے کوئی پریشانی نہیں، عوام ہمارے ساتھ ہیں، کیسز منطقی انجام تک پہچنے کے باعث اپوزیشن کو جلدی ہے، مشاورت سے فیصلے کیے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker