وہاڑی(آئی پی ایس)پنجاب بھر کی طرح ضلع وہاڑی میں بھی کلچر ڈے منایا گیا ۔یہ ثقافتی ریلی ڈی سی کمپلیکس سے وی چوک تک نکالی گئی ریلی کے شرکا نے وسدا پنجاب،سونی دھرتی سوچے لوگ بینرز اٹھائے ہوئے تھے ریلی کی قیادت ممبر صوبائی اسمبلی اعجاز سلطان بندیشہ، قائم مقام ڈپٹی کمشنر سیف اللہ ساجد،پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر صوبائی اسمبلی زاہد اقبال چوہدری،اے ڈی سی جنرل خالد محمود گیلانی نے کی۔
افسران اور ریلی شرکا نے رنگ برنگے ثقافتی لباس اور پگڑیاں پہنی ہوئی تھیں۔ بانسری اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا گیا اس موقع پر اے سی وہاڑی سید وسیم حسن،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹرا نجم اقبال، سی ای او ایجو کیشن محمد صہیب عمران،ڈپٹی ڈائر یکٹر کالجز میاں محمد اطہر، ڈپٹی ڈائر یکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، ڈپٹی ڈائر یکٹر سوشل ویلفیئر محمدانور، ایڈ یشنل ڈائر یکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر ذاکر علی،سی او یونٹ وہاڑی ڈسٹرکٹ کونسل را نعیم خالد دیگر افسران و ملازمین نے شرکت کی.
وہاڈی کے سب سے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول میں بھی پنجاب کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے پروگرام اہتمام کیا گیا جس میں سکول کے ٹیچر کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا