تجارت

ایشین ڈویلپمنٹ بینک پاکستان کااہم ترقیاتی شراکت دارہے، عمرایوب خان

اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیربرائے اقتصادی امورعمرایوب خان نے پاکستان میں سماجی اوراقتصادی شعبے میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردار اورمعاونت کوسراہتے ہوئے کہاہے کہ اے ڈی بی ہمارے ملک کااہم ترقیاتی شراکت دارہے۔انہوں نے یہ بات پیرکویہاں ایشیائی ترقیاتی بینک کے نائب صدرشکسین چن کے ساتھ ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی، اس دوران ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں سماجی اوراقتصادی شعبہ جات کیلئے معاونت کاجائزہ لیاگیا۔ملاقات میں بینک کی جانب سے پاکستان کیلئے شراکت داری حکمت عملی کے تحت کلیدی شعبہ جات کابھی جائزہ لیاگیا۔

اے ڈی بی کے نائب صدرنے کہاکہ بینک پاکستان کی سماجی اوراقتصادی ترقی میں کلیدی شراکت دارکی حیثیت سے اپنا کردارجاری رکھے گا۔ وفاقی وزیرعمرایوب خان نے پاکستان میں سماجی اوراقتصادی شعبہ میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے کردارکی تعریف کی۔انہوں نے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک پاکستان کااہم ترقیاتی شراکت دارہے اور یہ مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ مسلسل معاونت کررہاہے۔

 

انہوں نے کوویڈ19 کے بحران کے اثرات سے نمٹنے کیلئے بینک کی جانب سے پاکستان کے ساتھ معاونت کوبھی سراہا۔وفاقی وزیرنے کہاکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے پاکستان میں جاری منصوبوں کے بروقت تکمیل کویقینی بنانے کیلئے تمام ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker