اسلام آباد(آئی پی ایس)وفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر نے کہا ہیکہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد کاذخیرہ موجود ہے،صرف پانچ دن کے سٹاک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں۔پیر کو وزارت توانائی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں پٹرولیم مصنوعات کا ایک ماہ سے زائد کاذخیرہ موجود ہے۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ کئی سالوں کے مقابلے میں یہ سب سے بڑا ذخیرہ ہے ۔انھوں نے کہا کہ کچھ اخبارات کی جانب سے صرف پانچ دن کے سٹاک کی خبر میں کوئی صداقت نہیں ، یہ خبر من گھڑہت اور حقائق کے منافی ہے۔