اہم خبریںپنجاب

فیصلے قریب ہیں،عمران خان کو جانا ہی ہوگا،سعدرفیق

لاہور(آئی پی ایس)احتساب عدالت میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت 30مارچ تک ملتوی کردی گئی۔احتساب عدالت میں پیراگون ہائوسنگ سوسائٹی کیس کی سماعت ہوئی۔خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔ عدالت نے استفسارکیا کہ گواہان کو پلاٹ مل گئے ہیں پھر بیان کیوں قلمبند کرا رہے ہیں؟نیب پراسیکیوٹرنے بتایا کہ جب یہ ریفرنس دائر کیا گیا تب پلاٹ نہیں ملے تھے۔

خواجہ سعد رفیق نے عدالت کی اجازت سے کہا کہ کسی وقت بھی اسمبلی سیشن کی کال آ سکتی ہے۔ اسمبلی سیشن میں عدالت آنا مشکل ہو گا۔ لمبی تاریخ دی جائے۔ عدالت نے کیس کی سماعت30مارچ تک ملتوی کردی۔عدالت میں پیشی کے دوران ن لیگی رہنما سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمرا ن خان کیساتھ کوئی رہنا نہیں چاہتا۔پی ٹی آئی اراکین ضمیر کی آواز پر ووٹ دینا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ فیصلے قریب ہیں ،عمران خان کو جانا ہوگا۔اب لوگ نیوٹرل ہوگئیہیں تو ان کو تکلیف ہورہی ہے۔علیم خان سے بات ہوگئی ہے ،شمولیت پر بات نہیں کرنا چاہتا۔

 

ان کا کہنا ہے کہ عمران خان لوگوں کی بجائے اپنے ایم این ایز کو اکٹھے کریں۔کیالوگ اکٹھے کرنا صرف عمران خان کو ہی آتاہے؟ہم بھی لوگوں کو اکٹھا کریں گے ،دیکھتے ہیں کون روکتاہے؟عمرا ن خان جلسوں میں غیرمناسب زبان استعمال کررہیہیں۔انہوں نے مزید کہا ہے کہ شفاف الیکشن ہوجائیں جسکو ووٹ ملیں وہ آئے حکومت بنائیں۔ایک سال میں معیشت اور مسائل ٹھیک نہیں ہو سکتے۔انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ایم این ایز کو پارلیمنٹ جانے سے روکنے پر عدالت نوٹس لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker