کھیل

کراچی ٹیسٹ:تیسرے دن کا کھیل جاری

کراچی(آئی پی ایس)کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف آسٹریلیا کی پہلی اننگز کا کھیل جاری ہے۔ مہمان ٹیم نے تیسرے دن کا کھیل گزشتہ روز کے اسکور 505 رنز 8 کھلاڑیوں آوٹ سے شروع کیا تو شاہین شاہ نے 28 رنز بنانے والے مچل اسٹارک کو پویلین کی راہ دکھائی۔میچ میں اب سے کچھ دیر پہلے تک مہمان ٹیم نے 9 وکٹ کے نقصان پر 516 رنز اسکور کر لیے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے دوسرے روز کا کھیل 251 رنز تین کھلاڑی آئوٹ سے شروع کیا تھا اور دن کے اختتام تک اسکور 8 وکٹوں کے نقصان پر 505 تک پہنچایا۔ آسٹریلیا کے عثمان خواجہ 160 رنز کر بنا کر نمایاں بلے باز رہے جبکہ پاکستانی گیند باز آج پانچ وکٹیں حاصل کرسکے۔کھیل ختم ہونے پر مچل اسٹارک 28 رنز اور پیٹ کمنز بغیر کوئی رن بنائے موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker