پاکستانپنجاب

لاہور:شاپنگ پلازہ میں آتشزدگی

لاہور(آئی پی ایس)لاہور کے علاقے گلبرک میں شاپنگ پلازہ میں لگی آگ پر سات گھنٹے بعد قابو پا لیا گیا، پلازے کے تمام فلورز پر آگ بجھا دی گئی، کولنگ کا عمل جاری ہے۔امدادی آپریشن میں 20 گاڑیوں اور 60 ریسکیو ورکرز نے حصہ لیا۔ ریسکیو آپریشن میں رکاوٹ ڈالنے پر پلازے کے سیکیورٹی انچارج کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کی انکوائری کا حکم دے دیا اور کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کر کے رپورٹ پیش کی جائے، آتشزدگی کی وجوہات کا تعین کیا جائے، کمشنر لاہور اور ڈی جی ریسکیو 1122 امدادی سرگرمیوں کی خود نگرانی کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker