
پی ٹی آئی کے رہنما امتیاز صفدر وڑائچ نے دوبارہ پیپلز پارٹی کو جوائن کرلیا۔ شمولیت کے بعد انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کوئی سیاسی جماعت لگتی ہی نہیں تھی ۔۔ جو انہوں نے نعرہ لگایا تھا ایک بھی پورا نہیں ہوا۔ سیاست میں ایسی چیزیں ہو رہی ہیں جو ملک کے خلاف ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ابھی مزید بہت سارے ارکان بھی پارٹی تحریک انصاف چھوڑ کر آئیں گے۔





