اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

چیئرمین سی ڈی اے نے جی ٹین فور میں ہل پارک کا افتتاح کر دیا

اسلام آباد(آئی پی ایس )چیئرمین وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے ) عامر علی احمد نے اتوار کے روز اسلام آباد کے سیکٹر جی ٹین فور میں تھرڈ روڈ پر واقع ہل پارک کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ممبر فنانس سمیت متعلقہ شعبوں کے افسران اور تاجر برادری کے نمائندگان بھی چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ تھے۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہل پارک کے افتتاحی موقع پر پودا لگا کر رواں برس سپرنگ پلانٹیشن مہم کا آغاز بھی کیا جبکہ شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات)کی جانب سے پارک کے افتتاحی موقع پر 500 سے زائد پودے بھی لگائے گئے۔

انہوں نے ہدایت جاری کرتے ہوئے متعلقہ شعبوں کو کہا کہ روشنی کے مناسب نظام کے لئے مزید اقدامات کئے جائیں۔ اسی طرح شہریوں کو صحت مندانہ سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے جوگنگ ٹریک کو بھی مزید بہتر کرنے کی ہدایت بھی متعلقہ شعبوں کو جاری کی گئیں۔

واضح رہے کچھ عرصہ قبل یہ جگہ ناقابل استعمال اور غیر فعال ہونے کے ساتھ ساتھ یہاں کچرے کے انبار تھے۔ جس پر سی ڈی اے انتظامیہ کی خصوصی دلچسپی کے باعث یہاں پارک کی تعمیر کی گئی تاکہ شہریوں کو صحت مندانہ اور تفریحی سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

چیئرمین سی ڈی اے نے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے مزید کہا کہ رواں برس موسم بہار میں شہر بھر میں تین لاکھ سے زائد بڑے سائز کے پودے لگائے جائیں۔مزکورہ پارک میں بچوں کے کھیلنے کے لئے جھولے، واک ویز، جوگنگ ٹریک، سائیکلنگ ٹریک سمیت دیگر سہولیات بھی شامل ہیں۔ اسی طرح ماحول کو سرسبز وشاداب رکھنے کے لئے پارک میں مختلف رنگوں کے موسمی پھول بھی لگائے گئے ہیں تاکہ پارک میں آنے والے شہری پر فضا ماحول میں بھرپور طریقے سے لطف اندوز ہوسکیں۔

علاوہ ازیں پارک میں بیٹھنے کے لئے بینچز سمیت سیکورٹی کے بھی ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔اس موقع پر کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کے شہریوں کو صحت مندانہ ماحول کی فراہمی مہیا کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker