اسلام آباداہم خبریںعلاقائی

اورسیزکانفرنس کے شرکا آج ایکسپریس چوک سے کار ریلی نکالیں گے

پی ٹی آئی اورسیز انٹرنیشنل چیپٹرز کی تین روزہ کانفرنس کا پہلا روز مکمل،کانفرنس کے مندوبین کا پہلے روز کے اختتام پر بڑی کار ریلی کے انعقاد کا فیصلہ ،کار ریلی اب سے کچھ ہی دیر میں اسلام آباد میں نکالی جائے گی
سمندر پار پاکستانی پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر سے کارریلی کا آغاز کریں گے ، سمندر پار پاکستانیوں کی کار ریلی وفاقی دارالحکومت کی مختلف کلیدی شاہراہوں سے ہوتی ہوئے ایکسپریس چوک پر اختتام پذیر ہوگی
پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی قائدین و کابینہ اراکین کار ریلی کی قیادت کریں گے ،کار ریلی کے شرکاء سمندر پار پاکستانیوں کیلئے ووٹنگ کے حق سمیت غیرمعمولی خدمات پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کریں گے
کار ریلی کے ذریعے سمندر پار پاکستانی وزیراعظم عمران خان سے بھرپور یکجہتی کا بھی اظہار کریں گے ،سمندر پار پاکستانیوں کی اس ریلی کی براہِ راست نشریات کیلئے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو خصوصی دعوت دے دی گی.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker