دلچسپ

بلاول ، میں آپ سے بہت پیار کرتی ہوں ، حریم شاہ

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں اور عام افراد کو کرارا جواب دیتے ہوئے پی پی چیئرمین سے اپنی محبت کا اظہار کردیا۔

لوگوں کی جانب سے بلاول بھٹو کا تمسخر اڑانے پر ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ویڈیو جاری کی اور ان پر تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب دیا۔

حریم شاہ نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک سے پڑھے ہوئےہیں اور اگر انہوں نے غلطی سے اُلٹا جملہ بول بھی دیا تو کون سا طوفان آگیا، ان کی بات کا مطلب ہر کسی کو سمجھ آگیا تھا مگر اس کے باوجود ان کا مذاق اڑایا گیا۔

ٹک ٹاک اسٹار کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو پر تنقید کرنے والے سیاستدان خود بھی ٹھیک طرح سے اردو نہیں بول پاتے اور یہ کہ کوئی بھی سیاستدان اتنا اچھا پڑھا لکھا نہیں، وہ خود بھی درست اردو نہیں بولتے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن پاک میں دوسروں کا تمسخر اڑانے سے منع کیا گیا ہے اور لوگوں کو بلاول بھٹو کا مذاق اڑانے کے بجائے ان پر فخر کرنا چاہیے کہ وہ ملک کے نوجوان اور خوبصورت ترین وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ انہوں نے بلاول بھٹو زرداری کو پڑھا لکھا،نوجوان اور خوبصورت قرار دیتےہوئے امید کا اظہار کیا کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم ہوں گے۔

حریم شاہ نے ویڈیو میں بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ وہ ان سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہی ملک کے اگلے وزیر اعظم بنیں گے۔

مذکورہ ویڈیو سے قبل بھی حریم شاہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو سے اپنی محبت کا اظہار کرتی رہی ہیں اور ان کی ٹوٹی پھوٹی اردو کو سب سے منفرد انداز کی اردو قرار دیتی آ رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker