چین اور کمبوڈیا کی جا نب سے ایک معاہدے پر دستخط کے تحت چین کے روایتی چائنیز میڈیسن کے قومی بیورو کی ایک چینی طبی ٹیم کمبوڈیا پہنچ گئی ۔چینی میڈ یا کے مطا بق کسی دوسرے ملک میں چین کی طرف سے بھیجی جانے والی یہ پہلی روایتی چینی طبی ٹیم ہے۔گزشتہ کچھ عرصے کے دوران، مذکورہ چینی طبی ٹیم کا ایڈوانس گروپ مقامی وبا، طبی سہولیات اور صحت عامہ کی صورت حال کے بارے میں معلومات جمع کرتا رہا ہے۔ چینی ٹیم مختلف ذرائع سے صحت کی دیکھ بھال کے بارے میں چینی روایتی طب کے علم کو فروغ دے رہی ہے جن میں مفت کلینکس، معائنہ جاتی دورے، لیکچرز، تربیت، اور مقامی میڈیا میں کالموں کی اشاعت وغیرہ شامل ہیں۔معلوم ہوا ہے کہ روایتی چینی ادویات نے کمبوڈیا میں وبا کے خلاف جنگ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔کمبوڈیا کے مقامی باشندے بھی وبا کے علاج کے لیے روایتی چینی ادویات کا انتخاب کر رہے ہیں۔
Related Articles
امریکہ ہانگ کانگ کے معاملات اور چین کے داخلی امور میں مداخلت بند کرے، ہانگ کانگ میں چینی وزارت خارجہ کے کمشنر دفتر کا بیان
اتوار, 22 دسمبر, 2024
شام وسیع پیمانے پر پناہ گزینوں کی وطن واپسی کا متحمل نہیں ہو سکتا ، بین الاقوامی تنظیموں کا انتباہ
اتوار, 22 دسمبر, 2024
چین کی امریکہ کی جانب سے چین کے تائیوان علاقے کو ہتھیاروں کی فروخت کی شدید مخالفت
اتوار, 22 دسمبر, 2024