اسلام آبادپاکستان

اسلام آباد میڈیکل ڈینٹل کالج میں سالانہ کھیلوں کے ہفتے کا آغاز

اسلا م آباد(آئی پی ایس)اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج نے  ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے تعاون سے اسلام آباد میں مارگلہ ہائیکنگ ٹریل 3 پر کالج کے ہم نصابی سرگرمیوں کے ہفتے کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا۔ اس تقریب کے بعد ہایکنگ کا آغاز ہوا جس میں میڈیکل، ڈینٹل، الائیڈ ہیلتھ سائنس، نرسنگ کے طلباء اور کالج کے پروفیسرز کی بڑی تعداد نے بہت جوش و خروش سے شرکت کی۔ طلباء کی حوصلہ افزائی کے لیے افتتاحی تقریب میں کالج اور ہسپتال کی سینئر انتظامیہ بھی موجود تھی۔

یاسر نیازی منیجنگ ڈائریکٹر آئی ایم ڈی سی اور کالج کے ڈِین سید شعیب حسین شاہ نے اس موقع پر اظہار خیال کیا کہ کالج ، جس کا الحاق شہید ذوالفقارعلی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی سے ہے، اپنے طلباء کے لئے ہر سال غیر نصابی سرگرمیوں کا اہتمام کرتا ہے اور تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ ان کو صحت مند ماحول فراہم کرنے کے لیے وقف ہے تاکہ مستقبل کےیہ طبی ماہرین پیشہ ورانہ تعلیم، قابل اعتماد تجربے، عِلمی سرگرمیوں اور میڈیکل ریسرچز کے زریعے کمیونٹی کی بھر پور خدمت کرنے کے قابل ہو سکیں۔

کالج کے کمیونیکیشن اینڈ میڈیا ڈیپارٹمنٹ کے انچارج عمران علی غوری نے میڈیا کو بتایا کہ کالج ہر سال کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کرتا ہے جہاں طلباء کو مختلف غیر نصابی سرگرمیوں کا حصہ بننے کی ترغیب دی جاتی ہے تاکہ وہ ذہنی اور جسمانی طور پر تندرست رہیں اور بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسی سرگرمیاں کالج اور ہسپتال کی معاشرے میں صحت مند طرز زندگی اپنانے کے بارے میں شعور پیدا کرنے کی کاوشوں کو تقویت بخشتی ہیں۔

کالج کی ہم نصابی سرگرمیاں آنے والے پورے ہفتے میں جاری رہیں گی اور 20 مارچ 2022 کو اختتام پزیر ہون گی۔ ان سرگرمیوں میں کرکٹ، والی بال، باسکٹ بال، بیڈ منٹن، ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں کے ساتھ تفریحی میلے، آرٹس، کوئز، مباحثے اور شاعری کے مقابلے بھی شامل ہوں گے۔

میڈیکل کالج اور ہسپتال کی انتظامیہ ہر ایک طالب علم کو مکمل محفوظ اور سازگار تعلیمی اور تعمیری ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ ان کی ذہنی، جسمانی اور تخلیقی ا صلاحیتوں کو اجاگر کیاجا سکے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker