اہم خبریں

اپوزیشن اور ق لیگ کے معاملات طے، ن ،ق لیگ کوتخت پنجاب دینے پر آمادہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)اپوزیشن جماعتوں کے تین بڑوں کا رابط ہوا جس میں سابق صدر آصف زرداری نے مولانا فضل الرحمن اور نواز شریف سے تفصیلی مشاورت کی ۔اس دوران پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے پنجاب کی وزارت اعلیٰ پرویز الٰہی کو دینے کے لیے نواز شریف کو منا لیا۔

 

ذرائع کے مطابق اس دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بڑے مقصد کے لیے چھوٹی قربانی دے دیں، چند ماہ کی بات ہے جس پر مولانا فضل الرحمن اور آصف زرداری کی طرف سے ضمانت کے بعد ن لیگ بھی پرویز الٰہی کو مشروط طور پر وزیراعلی بنانے پر رضا مندہوگئی ۔ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری اور مولانا فضل الرحمن نے نوازشریف سے کہا کہ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ق لیگ پنجاب میں ن لیگ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کرے گی۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker