
کراچی (آئی پی ایس)کراچی ٹیسٹ کے دوران قومی کرکٹر حسن علی کی ڈانس ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ٹیسٹ سیریز جاری ہے جس کا دوسرا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے۔میچ کے پہلے دن کے کھیل کے دوران حسن علی کی ڈانس ویڈیو سامنے آئی ہے جس کو پی سی بی کے آفیشل اکانٹ سے شیئر کیا گیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی فہیم اشرف کے گیند کروانے کے بعد اچانک ڈانس کرنا شروع کردیتے ہیں۔حسن علی کا ڈانس دیکھ کر کمننٹیٹر بھی قہقے لگنا شروع کردیتے ہیں جس کے بعد وہ ڈیوڈ وارنر کے ڈانس کا حوالہ بھی دیتے ہیں۔اس ویڈیو کو شائقین کرکٹ کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی جاری ہیں۔واضح رہے کہ اس سے قبل پنڈی ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وانر کی ڈانس ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہیں پہلے ٹھمکے اور پھر بھنگڑا ڈالتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔