اہم خبریںصحت

کورونا وائرس سے3افراد جاں بحق،609متاثر

اسلام آباد(آئی پی ایس)ملک بھر میں موذی وباء کورونا وائرس سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ،تین افرادجاں بحق جبکہ 609 میں وائرس کی تصدیق کردی گئی ۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعدادو شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 30 ہزار 307 ہو گئی ہے جبکہ ایکٹو کیسز کی تعداد 17 ہزار 961 ہے۔ ملک میں 15 لاکھ 18 ہزار 692 افراد کورونا سے متاثر ہوئے

 

، 14 لاکھ 70 ہزار 424 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں 609 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی تعداد 1.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ صوبہ پنجاب میں 5 لاکھ 3 ہزار 715 افراد وبا میں مبتلا ہیں، سندھ میں 5 لاکھ 71 ہزار 854 ، خیبرپختونخوا 2 لاکھ 18 ہزار 70 جبکہ بلوچستان میں 35 ہزار 437 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایک لاکھ 34 ہزار 818 اور گلگت بلتستان میں 11 ہزار 631 کیسز پائے گئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker