
اسلام آباد(آئی پی ایس ) بھارت کی جانب سے میزائل پاکستان میں غلطی سے گرنے پر بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے وضاحت مانگ لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ نے بھارتی وزارت دفاع کے بیان پر پاکستان کی تشویش سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے میزائل پاکستانی حدود میں گرنے کی عدالتی تحقیقات کا سادہ بھارتی فیصلہ کافی نہیں۔
دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان جوہری ماحول میں میزائلوں کے حادثاتی لانچنک کے خلاف سیکیورٹی پروٹوکول اور تکنیکی تحفظات سے متعلق سوالات کے تسلی بخش جوابات کی توقع رکھتا ہے۔
بابر افتخار کے مطابق بھارت کو یہ بھی بتانے کی ضرورت ہے کہ حادثاتی طور پر چھوڑا گیا میزائل پاکستان میں کیسے داخل ہوا؟ کیا میزائل خود تباہی کے طریقہ کار سے لیس تھا تو یہ حقیقت میں کیوں ناکام رہا؟ بھارت میزائل کے حادثاتی لانچنگ کے بارے میں پاکستان کو فوری طور پر مطلع کرنے میں کیوں ناکام رہا۔