اہم خبریںپاکستان

عدم اعتماد، اپوزیشن ارکان اسمبلی پارلیمنٹ لاجز تک محدود ہو گئے

اسلا م آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائے جانے کے بعد اپوزیشن نے اپنے ارکان اسمبلی کو پارلیمنٹ لاجز تک محدود کردیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن نے ارکان اسمبلی کے 9 گروپ بنائے ہیں اور ہر گروپ کا ایک کوآرڈینیٹر مقرر کیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف، راناثنااللہ، عبدالرحمان کانجو، راناتنویر اور دیگر سینیئر رہنماں کو گروپ لیڈر مقرر کیا گیا ہے۔
ذرائع نے بتایاکہ ممبران کو پارلیمنٹ لاجز سے باہر جانے کی اجازت نہیں، جب کوئی رکن باہر جاتا ہے وہ گروپ لیڈر کو آگاہ کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، خواجہ آصف، مرتضی جاویدعباسی ارکان اسمبلی سے مسلسل رابطے میں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker