اہم خبریںبین الاقوامی

عام آدمی پارٹی نے سابق کامیڈین کو وزیراعلی پنجاب کیلئے نامزد کر دیا

نئی دہلی(آئی پی ایس )بھارتی ریاستوں کی اسمبلیوں میں ہونے والے انتخابات میں مشرقی پنجاب کے نتائج نے سب کو حیران کردیا جہاں کانگریس کے بڑے بڑے بت عام آدمی پارٹی کے عام سے امیدواروں نے زمین بوس کردیئے جبکہ اترپردیش، اتراکھنڈ، منی پور اور گوا میں بی جے پی جیت گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس بار ہونے والے ریاستی انتخابات روایت شکن ثابت ہوئے۔ سب سے حیران کن نتائج مشرقی پنجاب کے رہے جہاں نجوت سدھو سمیت کانگریس کے بڑے اور مضبوط امیدوار قدرے نا تجربہ کار اور متوسط طبقے کے امیدواروں سے شکست کھاگئے۔

نئی دہلی کی حکمراں جماعت عام آدمی پارٹی کے امیدوار جو موبائل فون کی دکان پر سیلز مین ہے نے وزیراعلی چرن جیت سنگھ کو شکست دیدی۔ وزیر اعلی کو شکست دینے والے لابھ سنگھ اگو کے والد کھیتوں میں مزدور اور والدہ اسکول میں خاکروب ہیں۔

کانگریس کے رہنما اور سابق کرکٹر نوجوت سنگھ سدھو کے ساتھ ساتھ شرومنی اکالی دل کے رہنما پرکاش سنگھ بادل اور بیٹے سکھبیر سنگھ کو بھی شکست ہوئی۔ عام آدمی پارٹی مشرقی پنجاب میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی۔عام آدمی پارٹی نے بھگونت مان کو ریاست کے وزیراعلی کے لیے نامزد کیا ہے جو ایک اداکار اور کامیڈین بھی رہے ہیں۔ علاوہ ازیں 2019 میں وہ عام آدمی پارٹی پنجاب کے کنونیر بنے اور اب تک 3 بار رکن اسمبلی بن چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker