اسلام آباد (آئی پی ایس )یومِ پاکستان پریڈ تقریب کی ریہرسل کے لیے راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس نے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس حکام کا کہنا ہے کہ 16، 18 اور 20 مارچ کو پریڈ گرانڈ میں ریہرسل کی جائے گی جس کے لیے کھنہ پل، فیض آباد، مری روڈ، ڈبل روڈ اور گلشن دادن خان روڈ بند رکھی جائے گی۔
راولپنڈی سے اسلام آباد جانے والی گاڑیاں سید پور روڈ سے وفاقی دارالحکومت میں داخل ہوں گی۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں گاڑیوں کو نائنتھ ایونیو سے اسلام آباد میں داخلے کی اجازت ہوگی، راولپنڈی داخل ہونے والی گاڑیاں آئی جے پی روڈ کیرج فیکٹری سے داخل ہوں گی اور کھنہ پل سے آنی والی ٹریفک تڑامڑی چوک سے اسلام آباد میں داخل ہوم سکیں گی۔
جبکہ کھنہ پل سے راولپنڈی آنے والی ٹریفک صادق آباد اور راولپنڈی روڈ سے بھی اسلام آباد داخل ہوں گی، راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ رات 3 بجے سے لے کر دن 3 بجے تک بند رکھا جائے گا۔