بین الاقوامی

بیجنگ پیرا لمپکس دنیا پر گہرے اثرات مرتب کریں گے، پیرالمپک کمیٹی

  چیئرمین بین الاقوامی پیرالمپک کمیٹی انڈریو پارسنز نے کہا کہ بیجنگ سرمائی پیرالمپکس دنیا پر گہر ے اثرات مرتب کریں گے۔ انہوں نے ہفتہ کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ چین میں 80 ملین سے زائد خصوصی افراد موجود ہیں،چین نے سرمائی پیرا اولمپکس کی میزبانی کرکے ایک بار پھر دنیا پر یہ ثابت کر دیا ہے کہ موقع ملنے پر خصوصی افراد شاندار کامیابیاں رقم کر سکتے ہیں۔
پارسنز نے اس بات پر زور دیا کہ بیجنگ سرمائی پیرا لمپکس نے جو اولمپک میراث چھوڑی ہے وہ حیران کن ہے، جو مستقبل کے میزبان شہروں کے لیے ایک اچھی مثال قائم کر رہی ہے۔
بین الاقوامی پیرا لمپک کمیٹی کے ترجمان کریگ اسپینسر نے کہا کہ چینی وفد نے اس سرمائی پیرا لمپک گیمز میں شاندار نتائج حاصل کیے ہیں اور یقین ہے کہ چینی ٹیم اگلے مقابلوں میں بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرتی رہے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker