پاکستانپنجاب

رانا ثناء اللہ شیخ رشید پر برس پڑے

لاہور(آئی پی ایس) پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں نے کہا ہے کہ پنڈی کا شیطان بغل میں چھری، منہ میں رام رام کا کردار ہے، مار دو، مر جائو، جلا، گھیرا کے اعلانات کرنے والے غنڈے کی اصلیت سب کو پتہ ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنا اللہ خاں نے وزیر داخلہ شیخ رشید کے بیان کو گھبراہٹ قرار دے دیا ہے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پارلیمنٹ پر حملے کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر حملہ اور ایم این ایز کو اغوا کرانے کے بعد صلح کا بیان گھبراہٹ ہے۔انہوں نے کہا کہ باس کو سب سے پہلے دغا کی چھری چپڑاسی نے مارنی ہے، کچل دوں گا کی دھمکیاں دینے والے غنڈہ گرد کو مولانا فضل الرحمان نے جو ٹریلر دکھایا، تو اس کے منہ سے صلح صفائی کے لفظ نکلنا شروع ہوگئے۔

رانا ثنا اللہ نے کہا کہ گندگی اور کچرے کی بدبو بتاتی ہے کہ یہ گند ہے، اس کی صفائی سے ہی علاج ہوتا ہے جبکہ مار دو، مر جائو، جلا، گھیرا کے اعلانات کرنے والے غنڈہ گرد کی اصلیت سب کو پتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد آنے کے بعد باس اور چپڑاسی ہر روز ایک نئی بونگی مارتے ہیں، قوم کو جلد بونگوں سے نجات ملنے والی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چپڑاسی ٹھیک کہتا ہے، اس کا باس جیل میں پانچ سال پورے کرے گا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker