پاکستان

وزیراعظم کا صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام مضحکہ خیز ہے،نفیسہ شاہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)پیپلزپارٹی کی سینئر رہنما ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جلسوں میں اپوزیشن کو دھمکیاں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے،سلیکٹڈ وزیراعظم کاصحافیوں پر پیسے لینے کا الزام بوکھلاہٹ اور مضحکہ خیز ہے۔

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی وزیراعظم کی جانب سے اپوزیشن اور صحافیوں کو دھمکیاں دینے کی مذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی جلسوں میں اپوزیشن کو دھمکیاں تحریک عدم اعتماد کی کامیابی ہے، سلیکٹڈ وزیراعظم نے جو تقریر کی اسے ان کی پریشانی صاف نظر آرہی تھی۔

نفیسہ شاہ نے کہا کہ ابھی تو پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی چند وکٹیں گرائی ہیں ابھی مزید وکٹیں گرنی ہیں، صحافیوں پر پیسے لینے کا الزام بوکھلاہٹ اور مضحکہ خیز ہے۔انہوں نے مزید کا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں عوامی مارچ کامیابی سے اپنی منزل کی طرف رواں دوراں ہے، پیپلزپارٹی کا عوامی مارچ نتیجہ خیز ثابت ہوگا اور اس سلیکٹڈ وفاقی حکومت کو گھر جانا ہوگا۔

 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker