لاہور(آئی پی ایس)پاکستان فلم و ٹی وی انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان فہد مصطفی اداکارہ ثنا جاویدکے حق میں بول پڑے۔مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر فہد مصطفی نے ثنا جاوید کے ہمراہ اپنی تصویر شیئر کی اور ساتھ ہی اداکارہ کے لیے حمایتی پیغام بھی لکھا۔
فہد مصطفی نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ میں نے ثنا جاوید کے ساتھ مختلف پراجیکٹس پر کام کیا ہے اور وہ پچھلے 2 سالوں سے میرے شو کا حصہ ہیں اور ان دنوں میں نے انہیں نہ صرف اپنے ساتھ بلکہ اپنی ٹیم کے ساتھ بھی انتہائی پروفیشنل اور شائستہ پایا۔اداکار نے ثنا جاوید کے لیے مزید نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔خیال رہے کہ پاکستانی فلم و ڈرامہ اداکارہ ثنا جاوید کے نامناسب رویے سے متعلق سوشل میڈیا پر اس وقت شوبز انڈسٹری کے دیگر فنکاروں کی جانب سے کی جانے والی متعدد پوسٹس وائرل ہیں۔
ثنا جاوید کے لیے سوشل میڈیا پر متعدد شوبز انڈسٹری کی شخصیات اپنے ناگوار تجربات سے متعلق پوسٹس شیئر کر کے ان کے چھپے ہوئے دوسرے چہرے سے پردہ اٹھا رہے ہیں جن پر انٹرنیٹ صارفین حیران و پریشان نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب ثنا جاوید نے معروف شخصیات کی جانب سے منفی رویے کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات پر قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔