پاکستانپنجاب

رانا ثناء اللہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا

لاہور(آئی پی ایس)مسلم لیگ(ن) کے سینئر رہنما رانا ثناء اللہ کو عدالت سے بڑا ریلیف مل گیا ،حاضری معافی کی در خواست منظورکرلی گئی۔انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے رانا ثنااللہ کے خلاف منشیات برآمدگی کیس میں شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو دلائل کے لیے پابند کر دیا۔

انسداد منشیات کی خصوصی عدالت میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کے خلاف 15 کلو منشیات برآمدگی کیس پر سماعت ہوئی۔ عدالت میں رانا ثنا اللہ کے وکیل فرہاد علی شاہ پیش ہوئے۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ رانا ثنا اللہ ممبر قومی اسمبلی ہیں تحریک عدم اعتماد کے باعث وہ اسلام آباد میں مصروف ہیں، لہذا رانا ثنا اللہ اور شریک ملزم کی ایک روزہ حاضری معافی منظور کی جائے۔

عدالت نے رانا ثنااللہ کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔عدالت نے شریک ملزمان کی بریت کی درخواستوں پر وکلا کو اگلی سماعت پر بحث کے لیے پابند کر دیا۔ پراسیکیوشن نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ دو سال سے رانا ثنااللہ پر فرد جرم عائد نہیں ہوسکی، جس پر فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ آپ پہلے بریت کی درخواستوں پر بحث کریں پھر فرد جرم بھی عائد کریں گے۔ عدالت نے سماعت 2 اپریل تک ملتوی کر دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker