واشنگٹن(آئی پی ایس) امریکی صدر جو بائیڈن نے اعلان کیا ہے کہ امریکا اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گااور نہ ہی یوکرائن میں روس کیساتھ جنگ کرے گا۔یہ بات امریکا کے صدر جو بائیڈن نے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ واضح کر دینا چاہتا ہوں کہ ہم نیٹو کے ایک ایک انچ کا مکمل طاقت سے دفاع کریں گے۔امریکی صدر جو بائیڈن نے مزید کہا ہے کہ ہم یوکرین میں روس سے جنگ نہیں کریں گے۔انہوں نے خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیٹو اور روس کے درمیان براہِ راست تصادم کے نتیجے میں تیسری عالمی جنگ ہو گی۔