اسلام آبادپاکستان

اپوزیشن لیڈرکا چیمبر ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس)اپوزیشن اراکین کے درمیان رابطے جاری رکھنے کے لئے قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی ہدایت پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر چیمبر ہفتہ اور اتوار کو کھلا رکھا جائے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن لیڈر چیمبر کے تمام اسٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہفتہ اور اتوار کو حاضری یقینی بنائیں اور چیمبر سے رابطہ رکھیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ حکومتی اتحادیوں سے بھی شہباز شریف کے رابطے جاری ہیں جس میں حمایت کی درخواست کی گئی ہے۔خیال رہے کہ اپوزیشن کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں گزشتہ روز پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف آج پارٹی کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کرینگے اور پارٹی اراکین کی حفاظت کیلیے گروپس کے سربراہان سے بھی ملیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker