اہم خبریںپاکستان

اپوزیشن کا ڈی چوک پر پی ٹی آئی جلسے کے جواب میں اسی روز پاور شو کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(آئی پی ایس )متحدہ اپوزیشن نے بھی تحریک انصاف کی طرف سے ڈی چوک پر جلسے کے روز اسلام آباد میں پاور شو کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔

اس حوالے سے متحدہ اپوزیشن کا اجلاس ہوا جس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو بھی شریک ہوئے ۔

مشاورتی اجلاس میں اپوزیشن قائدین نے تجویز دی ہے کہ جلسہ اسی دن کیاجائے جس دن پی ٹی آئی کا جلسہ ہو، ایک دن ہی جلسہ ہوتاکہ عوام بھی جان سکیں کون کس کے ساتھ ہے۔ذرائع کے مطابق کچھ قائدین نے رائے دی کہ تحریک عدم اعتماد والے دن بھی جلسہ کیا جا سکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن آئندہ چند دن تک اس بارے حتمی فیصلہ کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker