دلچسپ

مرد خواجہ سرا کے ہاں بچے کی پیدائش

لندن(آئی پی ایس )برطانیہ کے 24 سالہ خواجہ سرا کے ہاں بچے کی پیدائش ہوئی جس نے سب کو ورطہ حیرت میں مبتلا کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانیہ سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا کا تعلق مانچسٹر سے ہے جسکا نام ریان ہے، اس نے بتایا کہ اپنی جنس تبدیلی کے 9ویں مرحلے میں حمل ٹھہرا۔
ریان نے بتایا کہ کہ اس طریقہ عمل کے دوران وہ مردانہ جنسی ہارمون ٹیسٹاسٹرون لے رہا تھا تاہم حاملہ ہونے کے بعد اس نے ہارمون لینے کا سلسلہ ختم کردیا تھا۔
طبی عملے کی جانب سے خواجہ سرا ریان کو بتایا گیا ہے کہ وہ جنس کی مکمل تبدیلی کے بعد وہ بچہ پیدا کرنے کے قابل نہیں رہے گا، جس پر ریان نے بچوں کی پیدائش کے لیے ضروری نسوانی اعضاکے خاتمے کا ارادہ ترک کر دیا کیونکہ اس کا کہنا ہے کہ وہ مرد بننے کے باوجود مستقبل میں مزید بچے پیدا کرنا چاہتا ہے۔
خواجہ سرا ریان نے بتایا کہ ٹیسٹاسٹرون منتقلی کے دوران غیر متوقع طور پر حاملہ ہونے کے بعد اس نے ہینڈرک نامی بچے کو دو سال پہلے جنم دیا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ وہ 7 سال کی عمر سے خواجہ سرا تھا جن کی باقاعدہ علامات 19 سال میں ظاہر ہوئیں تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker