
تحریک عدم اعتماد کے معاملے میں وزیراعظم عمران خان کو ایک اور دھچکہ لگا ہے اور بلوچستان عوامی پارٹی کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کا اپوزیشن جماعتوں سے رابطوں کا انکشاف ہوا ہے ذرائع کے مطابق انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری کے ساتھ ملاقات کی ہے۔ انہوں نے یہ ملاقات سابق وزیراعلی جام کمال خان کی اجازات سے ہوئی۔ ملاقات کرانے سے قبل سردار یار محمد رند نے سابق صدر آصف علی زرادری اور جام کمال خان پیغام رسانی کا کردار اداکیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر بات چیت ہوئی بی اے پی میں اندرونی اختلافات کی وجہ سے جام کمال مرکزی رہنماؤں سے ناراض ہیں،بی اے پی کا ناراض گروپ اس سے قبل سردار یارمحمد رند سے بھی مل چکا ہے۔ سابق وزیراعلی جام کمال خان ایک ہفتے سے وزیراعظم عمران خان پر تنقید بھی کررہے ہیں۔





