
کراچی/اسلام آباد(آئی پی ایس)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما چوہدری تنویر کو کراچی ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق ایف آئی اے کی جانب سے چوہدری تنویر کو ملک سے باہر جاتے ہوئے گرفتار کیا گیا ،چوہدری تنویر کچھ روز قبل بیٹے کی شادی میں شرکت کیلئے اسلام آباد آئے تھے
چوہدری تنویر ایف آئی اے اینٹی کرپشن کے ڈیپارٹمنٹ کو زمینوں پر قبضے کے کیس میں مطلوب تھے ،چند روز قبل چوہدری تنویر کی راولپنڈی کی رہائش گاہ پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا۔