بین الاقوامی

بھارتی پنجاب کی ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی کی تاریخی فتح

 

بھارت کے ریاستی انتخابات میں عام آدمی پارٹی نے ریاست پنجاب میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو تہائی اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ہے جبکہ ملک کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں حکمران جماعت بھارتیا جنتا پارٹی نے کامیابی کی بدولت اقتدار برقرار رکھا۔ دارالحکومت نئی دہلی میں اقتدار سنبھالنے والی عام آدمی پارٹی نے ریاست پنجاب کے انتخابات میں حیران کن کامیابی حاصل کرتے ہوئے دو تہائی سے زائد اکثریت حاصل کی۔ اروند کیجروال کی جماعت نے ریاست میں 117 نشستوں میں سے 92 اپنے نام کیں اور کانگریس اور بھارتیا جنتا پارٹی(بی جے پی) کے امیدواروں کو مات دے کر اگلے انتخابات سے قبل خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ الیکشن کمیشن نے نتائج جاری کرتے ہوئے عام آدمی پارٹی کی کامیابی کی تصدیق کردی ہے۔ عام آدمی پارٹی کے ترجمان سوربھ بھاردواج نے رائٹرز کو بتایا کہ اب قومی سطح پر کانگریس اور بی جے پی کا متبادل میسر آ گیا ہےسینٹر فار پالیسی ریسرچ تھنک ٹینک کے سینئر رکن نیلنجن سرکار نے کہا کہ اروند کیجروال ایک صاف ستھری ساکھ کے حامل ہیں اور انہیں دہلی میں اچھی کارکردگی دکھاتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب عام آدمی پارٹی اور اروند کیجروال بی جی پی کے مقابلے میں ایک سنجیدہ اپوزیشن کے طور پر ابھر کر سامنے آئیں گے۔

دوسری جانب بھارت کی سب سے بڑی ریاست اترپردیش میں قوم پرست حکمران جماعت بی جے پی گزشتہ انتخابات کی نسبت 50 نشستیں گنوانے کے باوجود ریاست میں اقتدار برقرار رکھنے میں کامیاب رہی۔

الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ پر جاری نتائج کے مطابق اترپردیش کے ریاستی انتخابات میں 403 نشستوں میں سے بی جے پی نے 273 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ دو نشستوں کے نتائج آنا ابھی باقی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker