اہم خبریںتجارت

مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ، شرح 16.49 فیصد ہو گئی

اسلام آباد(آئی پی ایس ) حالیہ ہفتے ملک میں 20 اشیائے ضروریہ مہنگی ہوئیں۔ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16.49 فیصد تک پہنچ گئی۔

ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردیئے جس کے مطابق مسلسل چوتھے ہفتے مہنگائی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ ہوا، ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0 اعشاریہ52 فیصد اضافہ ہو گیا جب کہ ملک میں مہنگائی کی مجموعی شرح 16 اعشاریہ49 فیصد تک پہنچ گئی۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے ملک میں 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 9 اشیائے ضروریہ سستی اور 22 کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں۔ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق کھلا دودھ ،خشک پاوڈر دودھ، آلو، پیاز، پتی، دال چنا، چکن، مٹن، بیف، ویجی ٹیبل گھی، سرسوں کا تیل، کپڑے دھونے والا صابن، باسمتی ٹوٹا چاول مہنگا ہوا۔

آلو 2 اعشاریہ38 فیصد، پیاز10 اعشاریہ86 فیصد، چکن 8 اعشاریہ75 فیصد، سرسوں کا تیل 2 اعشاریہ33 فیصد، ویجی ٹیبل گھی 1 اعشاریہ96 فیصد، کپڑے دھونے والا صابن 1 اعشاریہ40 فیصد مہنگا ہوا۔اس ہفتے چینی، گڑ، ٹماٹر، انڈے، لہسن، آٹا، دال مونگ، دال ماش اور ایل پی جی پر مشتمل 9 اشیا سستی بھی ہوئیں، ٹماٹر 15 اعشاریہ57 فیصد، دال مونگ 0 اعشاریہ39 فیصد، انڈے 1 اعشاریہ22 فیصد، لہسن 3 اعشاریہ94 فیصد، چینی 0 اعشاریہ73 فیصد، دال ماش 0 اعشاریہ64 فیصد، آٹا 0 اعشاریہ22 فیصد، ایل پی جی 0 اعشاریہ24 فیصد سستی ہوئی۔

ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر 17 ہزار 732 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح میں 13 اعشاریہ48 فیصد، 17 ہزار 733روپے سے 22 ہزار 888 روپے ماہانہ تک آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے 15 اعشاریہ24 فیصد، 22 ہزار 889 روپے سے 29 ہزار 517 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کے لئے 15 اعشاریہ29 فیصد، 29 ہزار 518 روپے سے 44 ہزار 175 روپے ماہانہ آمدنی رکھنے والوں کے لئے 15 اعشاریہ63 فیصد اور 44 ہزار 176 روپے ماہانہ سے زائد آمدنی رکھنے والے طبقے کیلئے مہنگائی کی شرح 17 اعشاریہ36 فیصد رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker