پاکستان تحریک انصاف آزادکشمیر کے صدر و موسٹ سینئر وزیر سردارتنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر کو ایک ایسی ماڈل سٹیٹ بنائیں گے جہاں کوئی بھی علاقہ کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا،الیکشن میں عوام سے کئے وعدے پورے کریں گے۔ وزیر اعظم عمران خان کا وژن ہمارے لیئے مشعل راہ کی حیثیت رکھتا ہے، ان کے اعلان کردہ ریاست مدینہ کے رہنما اصولوں کی پاسداری کرتے ہوئے آزاد خطہ کو فلاحی ریاست بنائیں گے۔ان خیالات کا اظہارصدر تحریک انصاف آزاد کشمیر موسٹ سنیئر وزیر حکومت سردار تنویر الیاس خان نے ایک روزہ دورہِ پونچھ کے دوران اپنے آبائی گاں ڈھکی بنگوئیں میں نماز جمعہ ادا کرنے کے بعد اپنی رہائشگاہ سردار پیلس پر مختلف عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ سنیئر وزیر نے عوامی وفود کے مسائل کو بھی سنا۔ بعد ازاں انہوں نے آرنیلہ بنگوئیں کے سردار نیاز احمد مرحوم،پانڈ بنگوئیں کے تصدق خان مرحوم اورناروٹہ میں مبین خان کی والدہ کی وفات پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دعا مغفرت بھی کی،اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر رہنما تحریک انصاف کوآرڈینیٹر سردار امتیاز شاہین، فرزند صغیر سردار احمد صغیرخان، سردار خان بہادر عبد اللہ،سردار جمیل صفدر،ڈاکٹر اسرار،سردار زبیر احمد،سردار نزیر احمد،سردار یاسر نیاز،سردار نیئر،سردار افنان،سردار عامر رفیق،سردار منصور،سردار تیمور ادریس،سردار آذاد خان،مرزا عمر حیات و دیگر بھی موجود تھے۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ انشا اللہ اب آزادکشمیر کا کوئی بھی علاقہ بھی کسی بنیادی سہولت سے محروم نہیں رہے گا ۔ عام انتخابات میں عوام سے جو وعدے کئے تھے وہ پوری ایمانداری کے ساتھ نبھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی آزاد کشمیر میں کرپشن اور اقربا پروری کو ختم کرنے کی پوری کوشش کررہی ہے۔ بہت جلد آزادخطے کے عوام اس ضمن میں بہت مثبت تبدیلی دیکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کی تکمیل اور نئے پاکستان کے قیام کی تحریک کو کامیاب بنانے کیلئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی پانچ سال بعد لوگوں کو بدلا ہوا آزاد کشمیر ملے گا۔ سردار تنویر الیاس خان نے مزید کہا کہ ہم وزیراعظم عمران خان کی تحریک کا ہر اول دستہ بن کر میدان عمل میں ہیں۔ پی ٹی آئی کا ہررکن اسمبلی قومی خدمت کے جذبہ سے سرشار ہے ، جس کی منزل ایک روشن،خوشحال اور مضبوط خوددار آزادکشمیر کا قیام ہے۔ آزادخطہ ترقی اور خوشحالی کے نئے سفر پر گامزن ہوگا۔ سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ عوام ہماری حکومت پر اعتماد رکھیں انشا اللہ جلد آزادکشمیر کو تمام مسائل سے نکالیں گے۔