اسلام آباد (آئی پی ایس )امریکی سفارتخانے کی جانب سے پانی کی سپلائی بہتر بنانے پر ڈائریکٹرجنرل واٹر سپلائی سی ڈی اے سردار خان زمری کو سراہا گیا ، سفارتخانہ کی جانب سے باقاعدہ طور پر سردار خان زمری کو تعریفی خط بھجوایا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق امریکی سفارتخانے نے پانی کی سپلائی بہتر بنانے پر سی ڈی اے کے ڈائریکٹر جنرل واٹر سپلائی سردار خان زمری کی کوششوں کو سراہا ہے، امریکی سفارتی مشن کی جانب سے جاری کردہ ایک توصیفی خط میں کہا گیاہے کہ ہم اپنے کمپاوُنڈ میں پانی کی سپلائی بہتر بنانے پر سردار خان زمری اور ان کی ٹیم کے بے حد مشکور ہیں آپ نے جو کام کیا وہ قابل تعریف ہے ۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ہم امید کرتے ہیں مستقبل میں بھی سفارتی مشن اور سی ڈی اے کے درمیان تعاون جاری رہے گا۔