اسلام آبادپاکستان

تنظیم انصار الاسلام کے48 رضا کاروں کیخلاف مقدمہ درج

اسلام آباد(آئی پی ایس)جے یو آئی(ف) کی تنظیم انصار الاسلام کے رضا کاروں کی گرفتاری کا معاملہ ،وفاقی پولیس نے 48کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق انصار الاسلام کیخلاف مقدمہ تھانہ سیکٹریٹ میں کار سرکار مداخلت اور دفعہ 144کی خلاف ورزی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اوراس میں 18معلوم جبکہ 25سے 30نامعلوم کے افراد کو شامل کیا گیا ہے ۔

مقدمہ کے متن کے مطابق چالیس سے پچاس رضاکارپارلیمنٹ لاجز کے سامنے سیکورٹی مشقیں کرتے رہے اور لاجز کے مین گیٹ کا کنٹرول سنبھال لیااور پھر لاجز کے اندر داخل ہوئے۔

 

مقدمہ کے متن کے مطابق مخصوص وردی میں ملبوس رضا کار کمرہ نمبر 401میں موجود ہیں جن کے سرچ وارنٹ حاصل کرکے پولیس اور انتظامیہ لاجز پہنچی۔ رضا کار لاجز کی راہدری اور ایم این اے کے کمرہ میں موجود تھے اورلاجز کی سیکورٹی تقریبا غیر موثر ہو چکی تھی تاہم کمرہ میں موجود افراد سے مذاکرات کی کوشش بھی کی گئی مگر کمرہ میں موجود افراد نے رضا کاروں کو حوالے کرنے سے انکار کیااور شدید مزاحمت کی جس سے سنٹر میز کا شیشہ بھی ٹوٹ گیا۔ کمرہ میں موجود افراد نے باقی کمروں میں اپنے اپ کو بند کر لیااورگرفتاریوں کے دوران ملزمان نے سرکاری گاڑی کے شیشے توڑے،راستہ روکا گیااور گاڑی کے ٹائر سے ہوا نکالی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker